5 جولائی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر منایا جائیگا ، چودھری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد کشمیر میں احتجاج کیا جائیگا، شاہد محمود راٹھور

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میرپورف کے سٹی سیکرٹری نشرواشاعت شاہد محمود راٹھور نے کہا ہے کہ 5جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن کے طور پر منایا جائے گا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پورے آزادکشمیر میں احتجاج کیا جائے گا۔ میرپور کے شہریوں سیاسی سماجی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام بنگیال ہوٹل میں کیا جائے گا۔

ضرب عضب میں جو فوجی شہید ہوئے ہیں انکے لیے دعا مغفرت کی جائے گی اور پولیس فورسز اور جو ٹرین کے حادثے میں شہید ہوئے ۔کراچی میں گرمی کی نذر ہونے والے اور پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین جنھوں نے مارشل لاء کے آگے سر نہ جھکایا اور کوڑے کھائے جانیں قربان کیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے کارکنان اور لیڈران کسی آمر کے آگے سر نہیں جھکاتے اور پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کو بھی اس استقبالیے میں شرکت کی دعوت ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج میاں نواز شریف شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی حقیقی جمہوریت جسے میثاق جمہوریت کہا جاتا ہے پر عمل پیرا ہیں۔جس طرح آج چیف آف آرمی سٹاف مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شمالی وزیرستان گئے ہیں ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں اس سے افواج کے حوصلے بلند ہوں گے۔

سابق صدر پاکستان اور شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے ایک آمر کو ملک سے بھگایا اور ملک میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حقیقی جمہوریت کا آغاز کیا اسی جمہوریت کی گاڑی آج ملک میں رواں دواں ہے۔شاہد محمو دراٹھور نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے آزادکشمیر میں جو تعمیر وترقی کا پودا لگایا تھا آج تناور درخت بن چکا ہے انکے 5سال پور ے ہونے کو ہیں وزیراعظم آزادکشمیر اور انکی پوری ٹیم انکے ساتھ سینئر وزیر چوہدری یاسین انکے شانہ بشانہ ہیں۔

انکے معاون خصوصی چوہدری اشرف اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ساجد پہلوان کی شبانہ روز محنت اور میرپور کی تعمیر وترقی کاا ٓغاز کر کے شہر کا نقشہ بدلنے کے عزم کے ساتھ میدان میں موجود ہیں انکی اس محنت کے بل بوتے آئندہ الیکشن میں میرپور سے چوہدری اشرف بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چوہدری مجید اور چوہدری اشرف کے اظہار محبت کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور شہری اس استقبالیہ افطار میں بھرپور شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :