وزیراعظم محمد نواز شریف کی امریکہ کے یوم آزادی پر صدر باراک اوبامہ اور امریکی قوم کو مبارکباد
پاکستان اور امریکہ آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے رشتوں میں بندھے ہیں، ہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور شراکت داری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، نواز شریف
ہفتہ 4 جولائی 2015 20:20
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکہ کے یوم آزادی پر صدر باراک اوبامہ اور امریکی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت آئے گی، امریکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے دعا گو ہیں۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے رشتوں میں بندھے ہیں۔
ہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور شراکت داری بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے قومی دن کے موقع پر امریکہ کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو اسی طرح جاری رکھنے کی دعا کی۔پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان قیادت کی سطح پر حالیہ تعلقات کو اعتماد اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.