مقبوضہ کشمیر،3 کشمیروں کی شہادت اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بھارتی افواج کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

بھارتی فوج کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال،قابض فوج اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی، آخری سانس تک حقوق کی جنگ جاری رہے گی،حریت رہنما

اتوار 5 جولائی 2015 17:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) مقبوضہ جموں کشمیرمیں گذشتہ روز 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیے جانے اورحریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا،حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قابض فوج اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں آخری سانس تک حقوق کی جنگ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں جس نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ روز کیے تین نوجوان شہید کر دیئے یہ ہی نہیں حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت متعدد رہنماؤں کو ریلی میں شرکت سے روکنے کے لئے گرفتار کرلیا۔بھارتی بربریت کے خلاف سرینگر، بڈگام، گاندربل سمیت متعدد علاقوں میں ہزاروں کمشیری سڑکوں ہر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قابض فوج اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ آخری سانس تک حقوق کی جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :