حکمرانوں کو عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں، حلقہ لچھراٹ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے والوں کو الیکشن میں عبرتناک شکست دینگے،لیگی رہنماراجہ امداد علی

پیر 6 جولائی 2015 17:22

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما راجہ امداد علی طارق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ حلقہ لچھراٹ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے والوں کو الیکشن میں عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے۔ گزشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے امداد علی طارق نے کہا ہے کہ سڑکوں کے جال بچھانے کے دعویدار حلقہ کی پسماندگی کے سب سے بڑے ذمہ دار ہیں۔

چھلپانی کے مقام پر کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں جبکہ حلقہ کے اندرصحت و تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ حلقہ کے اندر آج بھی عوام پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ مفاد پرستوں سے جان چھڑائی جائے۔ مسلم لیگ ن واحد عوامی جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

آمدہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں انشاء اللہ آزادکشمیر کے اندر تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزراء کی لوٹ کھسوٹ ‘ کرپشن ‘ اقرباء پروری‘ برادری ازم کے خاتمہ کیلئے عام انتخابات کے اندر عوام بہترین قیادت کا انتخاب کر کے اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے مختصر عرصہ میں پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔

عوام کو سفری سہولیات کیلئے میٹرو بس سروس کا آغاز کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جو عملی اقدامات کیئے ہیں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ‘ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :