مردان اور صوابی میں بارش ‘شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا

منگل 7 جولائی 2015 13:25

پشاور۔07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان اورصوابی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

تیز بارش نے گرم موسم کو تبدیل کردیا اور گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا،جس پر کئی دن سے جاری شدید گرمی سے بے حال شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ‘صوابی میں سحری کے وقت بارش اور تیز ہواوں سے موسم خوشگوار ہو گیا‘جبکہ مردان وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے موسم بہتر ہوگیا ہے ‘صوابی اور مردان میں بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے بارش کے بعد روزے دار خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :