مسلم لیگ(ن)نے ملک میں خوشحالی کا سفر شروع کررکھا ہے جو آمدہ انتخابات کے بعد کشمیر کا رخ کرے گا ‘قائد کشمیر فاروق حیدر کی قیادت میں کرپشن اور اقرباء پروری کرنے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے گھربھیجیں گے

مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے مرکزی راہنماء چوہدری صغیر کا بیان

منگل 7 جولائی 2015 13:56

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ(ن)نے ملک میں خوشحالی کا سفر شروع کررکھا ہے جو آمدہ انتخابات کے بعد کشمیر کا رخ کرئے گا قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں کرپشن اور اقرباء پروری کرنے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے گھربھیجیں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے مرکزی راہنماء چوہدری صغیر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے تحریک انصاف کے پاس کوئی منشور نہیں انہیں حکومت بنانے میں مزید سو سال لگیں گئے۔

متعلقہ عنوان :