مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں ‘اسلام آباد کے دہی اور شہری علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں ووٹر مقیم ہیں‘یہ بات الگ اور حقیقت ہے کہ کشمیر ی عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اٹل وفا اور کمٹمنٹ کا رشتہ ہے‘جن وارڈ یونین کونسل کہ اندر پارٹی کے اور حمایت یافتہ امیدوار ہیں انکی بھر پور انتخابی مہم چلائی جائے

آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت عبدالسلام کاپی پی پی آزادکشمیر اسلام آباد کے عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

منگل 7 جولائی 2015 15:37

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان اسلام آباد کے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں جن کی انتخابی مہم میں خود چلاوئں گا اسلام آباد کے دہی اور شہری علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں ووٹر مقیم ہیں۔یہ بات الگ اور حقیقت ہے کہ کشمیر ی عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اٹل وفا اور کمٹمنٹ کا رشتہ ہے۔

جن وارڈ یونین کونسل کہ اندر پارٹی کے اور حمایت یافتہ امیدوار ہیں انکی بھر پور انتخابی مہم چلائی جائے ۔انہیں اپنے اپنے علاقہ جات سے کامیاب کراوایا جائے ۔انہی خیالات کا اظہار آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر سیاحت و شہری دفاع صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر صوبہ پنجاب نے آمدہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی پی پی آزادکشمیر اسلام آباد ضلع و سٹی کے عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ولاوہ ازین پی پی پی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کے صدر حاجی اصغر حسین گجر اور سٹی صدر آفتاب اقبال ایڈوکیٹ کی قیادت میں کمیٹیاں تشکیل دی جو کہ انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے ۔اس کے علاوہ انہون نے کہا کے میں بذاتِ خود اس انتخابی مہم میں شرکت کرونگا اس کے حوالہ سے قیادت کی بھی سختی سے ہدایت وصول ہوئی ۔جن پر عمل ہم سب کی ذمہ داری اور انشااللہ بہت جلد پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں ان میں بھی مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کا ایک نمایاں رول ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :