پاکستان فشر فوک فورم کی طرف سے ابراہیم حیدری کے مختلف محلوں میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری

منگل 7 جولائی 2015 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستان فشر فوک فورم کی طرف سے ابراہیم حیدری کے مختلف محلوں میں پانی کی قلت کے دوران ذاتی خرچہ پر پانی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما آصف علی شاہ کی قیادت میں بینظیر چوک ابراہیم حیدری کے 200 سے زائد پانی متاثر گھروں میں پانی پہنچایا گیا۔

دوسری جانب لاسی محلہ، فقیر محلہ، شہنشاہ چوک ود یگر محلوں میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما آصف علی شاہ کا کہنا ہے کہ پانی ایک نعمت ہے اور ابراہیم حیدری میں آباد ڈیڑھ لاکھ ماہی گیر گذشتہ متعدد دہائیوں سے اس نعمت سے محروم ہیں، ابراہیم حیدری میں پانی کی قلت مصنوعی طور پر پیدا کی گئی ہے، جبکہ ٹینکر مافیا پانی کا فی ٹینکر 3500 روپے میں فروخت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی نہیں وہ بھاری رقم کے عیوض ملنے والا پانی کہاں سے خریدکرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فشر فوک فورم کے بھرپور کوشش ہے کہ رمضان شریف کے بابرکت ماہ میں غریب اور بے پہچ لوگوں کی مدد کر کے انہیں زندگی کا بنیادی حق پانی فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :