مقبوضہ کشمیر، نعیم خان اور شیخ یعقوب کی نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

نوجوانوں کوڈرانے، دھمکانے اور خوفزدہ کرنے سے وہ تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے، بیان

منگل 7 جولائی 2015 16:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے چےئرمین نعیم احمد خان اور جموں وکشمیرپیپلز لیگ کے چےئرمین محمد یعقوب شیخ نے بھارتی فورسز کی طرف سے سرینگر، اسلام آباداور وادی کے دیگر علاقوں میں نوجوانوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتار یوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی گرفتاری کا نیا سلسلہ شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ آزادی پسند نوجوانوں کو رمضان کے مقدس مہینے میں بھی چین سے نہیں بیٹھنے دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس نے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں نوجوان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل فرنٹ کے سربراہ نے کہا کہ نوجوانوں کے والدین بھی خوف میں مبتلاء ہیں کیونکہ بھارتی پولیس نے اْنہیں اپنے بچوں کو پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے اور انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر اْنہوں نے بچوں کو پیش نہ کیا تو اْنہیں خود گرفتارکیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوڈرانے، دھمکانے اور خوفزدہ کرنے سے وہ تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔ادھر اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پیپلز لیگ کے چیئرمین شیخ محمد یعقوب اور وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے گرفتار نوجوانوں کوعید سے پہلے رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔انہوں نے وادی کے مختلف علاقوں خاص طور پر اسلام آباد اورسرینگر میں معصوم نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جارحانہ کارروائیاں کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے انجام دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :