
تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک
جمعرات 9 جولائی 2015 16:33
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) افغان حکومت نے دعوی کیا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اوران کا ساتھی گل زمان ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے ،ملکی و غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردوں کی موجودگی پر ایک خفیہ اور دشوار علاقے میں امریکی ڈرون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں55 دہشت گرد ہلاک ہوئے ،اس حملے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے سابق ترجمان اور اہم کمانڈر رہنما شاہد اللہ شاہداور اس کا قریبی ساتھی گل زمان بھی مارا گیا ہے،افغان انٹیلی جنس کے مطابق شاہد اللہ شاہد سے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی ،پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب افغان طالبان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت کے بعد جاری مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ طویل جدوجہد کے بعد افغان حکومت اور طالبان کو ایک میز پر اکٹھا کیا گیا ہے اور افغانستان میں امن و خوشحالی کیلئے دونوں اطراف سے مثبت پیغام بھی ملا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان میں جاری مذاکرات میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم طالبان رہنما شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت کے بعد مذاکرات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ تحریک طالبان کے سابق ترجمان شاہداللہ شاہد کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے ،اس ہلاکت پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں کوئی اثر نہیں پڑے گا،انہوں نے کہا کہ شاہد اللہ شاہد نے افغان فرار ہونے کے بعد داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی،افغان حکومت اور طالبان داعش کے خلاف ہیں،افغانستان کے کئی علاقوں میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس سے افغان طالبان کوکافی جانی نقصان ہوا،انہوں نے کہا کہ بھارت داعش کی مالی معاونت کررہا ہے اور خطے میں داعش کو مختلف ممالک میں پھیلانے میں مدد کررہا ہے تاہم خطے کے تمام ممالک سمیت پاکستان اور افغان طالبان بھی داعش کے خلاف ہیں،افغانستان میں داعش کے اہم رہنما شاہداللہ شاہد کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے
مزید اہم خبریں
-
ہری پور، باراتیوں سے بھری کوسٹر پہاڑ سے ٹکرا گئی، 2خواتین جاں بحق، 30 افراد زخمی
-
پی ٹی آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
-
حوثی باغیوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے عملے کو اغوا کر لیا
-
مذہبی و سیاسی انتہا پسندی اور لا قانونیت کے ساتھ ملک ترقی نہیں کرسکتا، حافظ طاہر اشرفی
-
پنجگور میں گھر پر فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی کا بھائی جاں بحق
-
کم عمر افغان نوجوانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
-
نئی دہلی حکومت کابل کو ’اکسا‘ رہی ہے، شہباز شریف
-
امیر بالاج قتل کیس کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کردی گئی
-
فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ایران میں مارا گیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قیام امن کیلئے بڑا جرگہ منعقد کرنے کا اعلان
-
بھارت میں سبزی خوری: ذاتی انتخاب یا ذات پات کی سیاست؟
-
بھارت:کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، دواسازی صنعت پر سوالیہ نشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.