سردار عبدالقیوم خان مرحوم نہ صرف آزادکشمیر بلکہ سارے کشمیر اور پاکستان کے بھی عظیم لیڈر تھے‘سید علی اظہر شاہ

آئی ڈی پی کامسلم کانفرنس کے ساتھ 14سالہ اتحاد مرحوم کی نیک نیتی، فراخدلی اور بہترین سیاسی بصیرت کے پیش نظر قائم رہا

اتوار 12 جولائی 2015 12:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) سردار قیوم عہد ساز شخصیت تھے۔ خلا صدیوں پورا نہیں ہوسکتا۔ اسلامک ڈیموکریٹک پارٹی کا تعزیتی ریفرنس۔ جموں وکشمیر اسلامک ڈیموکریٹک پارٹی کا تعزیتی ریفرنس زیر صدارت پارٹی کے مرکزی چےئرمین سیّد علی اظہر شاہ کاظمی ایڈووکیٹ پارٹی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی ڈی پی کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر بشیر طاہر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّد عابد کاظمی، صدر یوتھ ونگ کاظم بخاری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عنایت علی شاہ ، مرکزی چےئر پرسن خواتین ونگ محترمہ طاہرہ بتول، میڈیا کوآرڈینیٹر ساجدہ عباسی، مرکزی سیکرٹری جنرل بلال فاروق خان ایڈووکیٹ، سینئر وائس چےئرمین مرزا محمد لطیف ، وائس چےئرمین رضاعلی موسوی، ضلعی صدر میرپور خواجہ زاہد، صدر تحصیل میرپور رزاق نقوی، سٹی صدر میرپور سیّد لعل شاہ گیلانی، ضلعی صدر یوتھ ذوالقرنین حیدر جعفری ، تحصیل صدر نکیال اسلم چوہدری، سیکرٹری جنرل رقیب ملک، تحصیل صدر کوٹلی محمد حسین مغل، سیکرٹری جنر ل لطیف اعوان، ضلعی صدر یوتھ مظفرآباد رفاقت اعوان، سیکرٹری جنرل جہانگیر ہاشمی سمیت متعدد پارٹی عہدیداران وکارکنان نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے سردار عبدالقیوم خان سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس و سابق صدر و وزیر آزادکشمیر کی زندگی، سیاسی خدمات، شخصیت پر روشنی ڈالی گئی اور مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فاتحہ خوانی، تعزیت ان کے بیٹوں سردار عتیق ، سردار خلیق خان سمیت جملہ خاندان کے لیے صبرجمیل کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی گئی۔

مرکزی چےئرمین آئی ڈی پی سیّد علی اظہر شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سردار عبدالقیوم خان مرحوم نہ صرف آزادکشمیر بلکہ سارے کشمیر اور پاکستان کے بھی عظیم لیڈر تھے جن کی خدمات کے سیاسی، مذہبی، جہادی، قلمی، علمی بہت سے پہلو ہیں ۔ ان کی خدما ت کو صدیوں یاد رکھا جائے گا مرحوم کا خلا پر نہیں ہو سکتا۔ آئی ڈی پی کامسلم کانفرنس کے ساتھ 14سالہ اتحاد مرحوم کی نیک نیتی، فراخدلی اور بہترین سیاسی بصیرت کے پیش نظر قائم رہا ۔ ہم مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں اور آزادکشمیر کے دیگر سیاسی راہنماؤں و جماعتوں کو سردار عبدالقیو م کی خدمات، شخصیت سے راہنمائی لینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :