معاشرے کے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کا فرض ہے ، زبیر بٹ

منگل 21 جولائی 2015 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کے چیئر مین اور سابق انٹر نیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ نے مستحق خاندانوں میں عید گفٹ پیک تقسیم کیے ،عید گفٹ پیک میں آٹا ،چاول ،گھی ،چینی ،سویاں اوردیگراشیا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق انٹر نیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ نے عید گفٹ پیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی اورقومی فریضہ ہے تاکہ معاشرے سے احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں موجودبیوہ ،یتیم ،مساکین،ناداراورمستحقین کی مدد کرنا اوران کوعید کی خوشیوں میں شامل کر نا ہم سب کا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس عید الفطرکے موقع پربھی مختلف پسماندہ علاقوں کے سفید پوش مستحق لوگوں میں عید راشن بیگ تقسیم کیے ہیں جن میں آٹا،چینی ،گھی ،چاول ،سویاں ،دالیں ،چائے کی پتی سمیت دیگراشیا شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کی امداد اوران کی خدمت کرنا افضل ترین عبادت ہے۔

متعلقہ عنوان :