
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، رانا مشہود احمد خان
جمعہ 27 جون 2025 22:49

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تعاون سے دی ہنر فائونڈیشن،وزیراعظم یوتھ پروگرام اور سائبانِ پاکستان کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے،اس منصوبے کا مقصد پنجاب و سندھ کی مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے500 نوجوانوں کو معیاری فنی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں معاشی خود مختاری حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہنرمند نوجوان ہمارے رول ماڈل ہیں اور ہائر ایجوکیشن سمیت ہر شعبے میں ان کی مدد کی جا رہی ہے۔ وزیرِاعظم اور وزیر اعلی پنجاب دن رات نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہی نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔انہوں نے اس منصوبے کو ایک جامع اور تبدیلی لانے والا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنانا پائیدار ترقی اور دیرپا امن کی کنجی ہے،اس منصوبے کے ذریعے معاشرتی ناہمواریوں کو کم کرنے اور معاشی مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل نے کہا کہ معاشی با اختیاری صرف ہنر سیکھنے تک محدود نہیں بلکہ یہ وقار،مساوات اور معاشی انصاف سے جڑا معاملہ ہے،آج کے تربیت یافتہ نوجوان سماجی تبدیلی کے نمائندہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 8 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اس کی مدت24 ماہ ہے۔دی ہنر فائونڈیشن کے سی ای او غفران اے خان نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت13 اضلاع میں 160 سے زائد آگاہی سیشنز اور اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگز کا انعقاد کیا گیا تاکہ فنی اداروں اور کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔تقریب میں نوجوانوں کو اسناد تقسیم کی گئیں اور شرکا نے مذکورہ منصوبے کو پاکستان کو ہنرمند،بااختیار اور جامع معاشرہ بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.