سیلابی ریلے میں 70افراد 7مختلف مقامات پر پھنس گئے، 52کو بچا لیا گیا،شیری رحمن

جمعہ 27 جون 2025 21:55

سیلابی ریلے میں 70افراد 7مختلف مقامات پر پھنس گئے، 52کو بچا لیا گیا،شیری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی ریلے میں 70افراد 7مختلف مقامات پر پھنس گئے، جن میں سے 52کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے 2دن قبل شمالی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ کے باوجود عوامی غفلت اور حکومتی عدم توجہی نے تباہی کو بڑھایا، یہ سانحہ محض قدرتی آفت نہیں بلکہ ماحولیاتی دبا اور شدید مون سون بارشوں کا نتیجہ ہے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان 2025 کے عالمی کلائمیٹ رسک انڈیکس میں دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔انہوںنے کہاکہ صرف سیکشن 144نافذ کرنے سے خطرات کا خاتمہ نہیں ہوتا، عوامی آگاہی اور مثر وارننگ سسٹم ضروری ہیں۔شیری رحمن نے کہا کہ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ میں ہماری آواز گم نہیں ہونی چاہیے۔