لاہور سے چلنے والی اور آنے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل

جمعہ 27 جون 2025 22:27

لاہور سے چلنے والی اور آنے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور کی جانب سے 27 جون 2025 کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی سے چلنے والی کئی ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔کراچی سے فیصل آباد آکر لالہ موسی جانے والی ملت ایکسپریس (17-اپ) دوپہر 12 بجے کی بجائے شام 7 بجے فیصل آباد پہنچے گی۔

کراچی سے لاہور آکر سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس (9-اپ) دوپہر 12:30 کی بجائے 3 بجے لاہور پہنچے گی۔شاہ حسین ایکسپریس (43-اپ) سہ پہر 3:35 کے بجائے رات 9 بجے لاہور پہنچے گی۔بزنس ایکسپریس (33-اپ) 10:20 کے بجائے 12:45 بجے لاہور پہنچے گی۔کراچی ایکسپریس (15-اپ) دوپہر 1 بجے کی بجائے شام 7:30 پر لاہور پہنچے گی۔پاکستان ایکسپریس (45-اپ) صبح 9:30 کے بجائے شام 6:45 بجے لاہور پہنچے گی۔

(جاری ہے)

گرین لائن (5-اپ) سہ پہر 3:35 کے بجائے شام 7:30 بجے لاہور پہنچے گی۔دوسری جانب، لاہور سے کراچی اور کوئٹہ روانہ ہونے والی ٹرینوں کے اوقات بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔کراچی ایکسپریس (16-ڈاؤن) شام 6 بجے کی بجائے رات 11:15 پر روانہ ہوگی۔شاہ حسین ایکسپریس (44-ڈاؤن) رات 9 بجے کی بجائے 11:30 بجے روانہ ہوگی۔ملت ایکسپریس (18-ڈاؤن) شام 5:50 کے بجائے رات 9:20 بجے فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔

گرین لائن (6-ڈاؤن) رات 8:50 کی بجائے رات 10:05 پر لاہور سے روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو رہی ہیں۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف کی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن پر پسنجر فیسیلیٹیشن عملہ ہمہ وقت موجود رہے گا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے ریلوے انکوائری نمبرز 042-99070011 یا 042-117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔