بھارتی حکومت نے حریت راہنما سید علی گیلانی کو پاسپورٹ جاری کردیا

بدھ 22 جولائی 2015 15:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) بھارتی حکومت نے حریت راہنما سید علی گیلانی کو کم مدت کا پاسپورٹ جاری کردیا حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کو جاری کیے گئے پاسپورٹ کے کارآمد ہونے کی مدت 9 ماہ ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریجنل پاسپورٹ آفیسر کے مطابق پاسپورٹ سید علی گیلانی کے گھر کے پتے پر ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا پاسپورٹ کے لیے سید علی گیلانی کی درخواست مئی میں نامکمل معلومات کی بنیاد پر مسترد کردی گئی تھی ۔5 جون کو وہ پاسپورٹ حکام کے سامنے پیش ہوئے اور ضابطے کی کارروائی پوری کردی اس دوران انہیں خود کو بھارتی شہری بھی تسلیم کرنا پڑا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب نہ چاہتے ہوئے مجبوراً کررہے ہیں۔