سینئر سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عابد خان 23ویں ورلڈ کانفرنس آف ڈرماٹالوجی میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 22 جولائی 2015 18:10

سرگودھا ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) سرگودھا ڈویژن کے معروف و سینئر سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عابد خان 23ویں ورلڈ کانفرنس آف ڈرماٹالوجی (سکن ) میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کانفرنس کا انعقاد کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہواجہاں دنیا بھر سے ماہرین امراض جلد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، یہاں یہ امر کابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں منعقدہ یہ کانفرنس امراض جلد اینڈ کاسمٹالوجی کا دنیا میں سب سے بڑا ایونٹ ہے جو عالمی سطح پر ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے، اس موقع پر کانفرنس میں جلدی امراض ، چنبل سورائس وغیرہ کے نئے طریق علاج اور جلد کو ہمیشہ جوان اور جھریوں سے پاک رکھنے کے لئے لیزر و انجکشن کے مختلف ورکشاپ منعقد ہوئے جن میں دنیا بھر سے آنے والے ماہرین جلد نے حصہ لیا، اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سرگودھا ڈویژن کے معروف و سینئر سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عابد خان نے اپنے تجربات بھی بیان کئے جن کو شرکاء کی طرف سے کافی پذیرائی ملی۔