آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں اور تودے گرنے سے پانچ روز میں نو افراد جاں بحق ہوئے

کشمیر کے چار پہاڑی اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور تودوں کی وجہ سے لوگ پھنس گئے

جمعہ 24 جولائی 2015 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں اور تودے گرنے سے پانچ روز میں نو افراد جاں بحق ہوئے کشمیر کے چار پہاڑی اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور تودوں کی وجہ سے لوگ پھنس گئے ان اموات کے ساتھ رواں سال پاکستان میں سیلاب سے 22 اموات ہو چکی ہیں سرکاری حکام کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے دور دراز پہاڑی مقامات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظہیر قریشی نے بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق اب تک نو ہلاکتوں ٗ سات کے زخمی اور 47 مکانات تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔پہاڑوں پر موجود دیہات سے معلومات نہیں مل پا رہیں۔

متعلقہ عنوان :