بلاول بھٹو زرداری کا راولاکوٹ میں جلسہ عام تاریخی ہوگا ‘تحریک آزاد ی کشمیرکے بیس کیمپ میں شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی میں پیپلزپارٹی کے نوجوان قائد کا یہ پہلا جلسہ عام مسئلہ کشمیرکے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہوگا

صدر یعقوب اور سابق مشیر امجد یوسف کی پیپلزپارٹی کی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے ملاقات میں یقین دہانی

ہفتہ 25 جولائی 2015 16:49

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیرکے صدر سردار محمد یعقوب خان اور سابق مشیر حکومت سردار محمد امجد یوسف نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے تفصیلی ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا راولاکوٹ میں منعقد کیا جانے والا جلسہ عام تاریخی ہوگا ۔

تحریک آزاد ی کشمیرکے بیس کیمپ میں شہیدوں اور غازیون کی دھرتی میں پیپلزپارٹی کے نوجوان قائد کا یہ پہلا جلسہ عام مسلہ کشمیرکے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہوگا ۔اور اس جلسہ عام سے دونوں اطراف کے کشمیری عوامی کو ایک ولولہ تازہ ملے گا ۔صدر سردار محمد یعقوب خان اور سردار یوسف نے فریال تالپور سے ملاقات قبل پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آن ون ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے آصف علی زرداری کو آزادکشمیراور مبقوضہ کشمیرکی عمومی صورتحال سے آگاہ کیا اور آزادکشمیرکی حکومت کی بہتر کارکردگی کے حوالے سے مشاورت کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیرمیں فعال اور متحرک بنانے کے علاوہ آئندہ آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے سلسلے میں مختلف تجاویز بھی دیں ۔صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکو باہمی مشاورت کے ساتھ کے ساتھ ہر سطح پر منظم کرکے آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ۔اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :