محکمہ موسمیات کی اگلے دو سے تین روز میں سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہنے کی پیشگوئی

جمعرات 30 جولائی 2015 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہنے کی پیشگوئی کردی تاہم کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخواہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کہیں کہیں وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ فاٹا، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بہاولپور، ساہیوال، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش میں سب سے زیادہ بارش خانپور میں 124 ملی میٹر جبکہ دہلی 64، رحیم یار خان 32، پاراچنار 20، نگر پارکر 14، بارکھان 11، دادو 09، ڑوب 08، ڈی جی خان 04، بھکر، ملتان 02، ڈی آئی خان 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے کئے گرم ترین مقامات سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین42، تربت41، چلاس میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :