وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود

جمعرات 30 جولائی 2015 11:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کیشمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ۔ آئندہ چند دنوں کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں مطلع جزوی جبکہ اندرو ن صوبہ بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ سبی اور ہرنائی میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری رہاجس کے باعث سبی میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ژوب ، نصیر آباد، قلات،میں بھی چند مقا ما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ۔