Live Updates

مرنا جینا تحریک انصاف ،عمران خان ، بیرسٹر سلطان کیساتھ ہے، چوہدری محمد رفیق نےئر

افوہ ساز فیکٹریوں کے منفی پروپیگنڈوں کی کوئی حیثیت نہیں ،عوام کان نہ دھریں ، رہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر

ہفتہ 1 اگست 2015 15:30

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے کہا کہ میرا مرنا جینا تحریک انصاف ،عمران خان ، بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کیساتھ ہے، افوہ ساز فیکٹریوں کے منفی پروپیگنڈوں کی کوئی حیثیت نہیں دبئی میں فریال تالپور سے ملاقات اور پی پی میں شمولیت کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں پروپیگنڈہ کر کے مخالفین کے حصے میں کچھ نہیں آئے گا عوام منفی پروپیگنڈ وں پر کان نہ دھریں آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے کرپٹ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے لند ن نوٹیگم سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی افوہ ساز فیکٹریاں تحریک انصاف کے خوف سے حرکت میں آگئی ہیں عوام افواہوں پر ہر گز کان نہ دھریں آئندہ آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے تحریک انصاف عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری قیادت میں بڑی تیزی سے عوام کے دلوں میں اتر رہی ہے کرپٹ حکومت جلد چلتا بنے گی تحریک انصاف کا مستقبل روشن اور تابناک ہے میرے بار ے میں عوام میں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت کا تاثر پھیلانا جھوٹ کا پلندہ ہے مخالفین کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے میں خوف زدہ ہونے والا نہیں ہوں میں ایسی افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں میں جلد وطن واپس پہنچ کر اپنے دورہ کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کروں گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات