وزیر اعظم سے سابق صوبائی وزیر سردار محمد مشتاق کی ملاقات ٗ مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرلی

شمولیت سے ہری پور میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی ٗ کارکنوں کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ٗوزیر اعظم نواز شریف

ہفتہ 1 اگست 2015 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) سابق صوبائی وزیر سردار محمد مشتاق نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرلی ہے وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت پر سردار محمد مشتاق کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے ضلع ہری پور میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور وہ کارکنوں کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے سردار محمد مشتاق نے وزیراعظم کو ضلع ہری پور میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر ضروریات کے بارے میں آگاہ کیاوزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے ہری پور کے دورہ کے دوران علاقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

سردار محمد مشتاق نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 میں آئندہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور حمایت کریں گے۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ، رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :