مظفرآباد سری نگر دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری، 35مال بردار ٹرکو ں کی کراسنگ

بدھ 5 اگست 2015 16:00

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) مظفرآباد سری نگر دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری رہی ،بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے 35مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مظفرآبادسری نگرتجارت معمول کے جاری رہی لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے 25مال بردار ٹرک سامان لے کر آذادکشمیر آئے جبکہ آزادکشمیر سے 10مال بردار ٹرک سامان لے کرمقبوضہ وادی روانہ ہوئے دوطرفہ تجارت ااج جمعرات اور کل جمعہ کو بھی بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :