صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب سے مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ااور سابق وزیر حکومت راجہ یاسین کی ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 6 اگست 2015 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان سے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ااور سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین خان کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ، راجہ محمد یاسین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت پونچھ ڈویژن خصوصاً باغ کی سیاحتی لحاظ سے اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے منظور کروانے پر صدر آزاد کشمیر کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ سیاحت کے فروغ تعمیر و ترقی اور یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے سردار محمد یعقوب خان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

صدر سردار محمد یعقوب خان نے راجہ محمد یاسین کو یقین دلایا کہ وہ ریاست کے سربراہ کی حثیت سے تمام جماعتوں اور رہنماوں کیلئے یکساں سوچ کے حامل ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری جماعتیں قابل احترام ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری قدریں پاکستان کے مقابلے میں زیادہ مستحکم ہیں تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود ہمارے درمیان احترام کا رشتہ برقرار ہے ۔

مسلہ کشمیر سمیت تمام اہم قومی ایشوز پر ساری جماعتیں یکساں موقف رکھتی ہیں انہوں نے اس موقع پر سابق صدر اور وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کے عظیم سپوت تھے کشمیری تشخص کی بحالی کیلئے انہوں نے بہت کام کیا ۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے

متعلقہ عنوان :