باغ کانوجوان راولپنڈی میں آتشزدگی سے جھلس کر زخمی

جمعہ 7 اگست 2015 14:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اگست۔2015ء) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کا نوجوان راولپنڈی میں آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ، ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ضلع باغ کے گاؤں غنی آباد کے پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن راجہ اعجاز کے بیٹے عبدالوحید گزشتہ روز اپنے کلائنٹ کو بحریہ ٹاؤن میں گھر چیک کرانے گئے جونہی بجلی کا بلٹ آن کیا گیا تو گھر میں پہلے سے گیس بھری ہونے کے باعث آگ لگ گئی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے شدید زخمی حالت میں انہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :