میرپور،آرمی چیف کے ملک سے دہشت گردی کیلئے اٹھائے گئے تاریخی اقدامات سے بیرونی دنیا میں ملک کا امیج بہتر ہوا، خواجہ ساجد محمود

جمعہ 7 اگست 2015 17:38

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جو تاریخی اقدامات اٹھا کر ملک بھر میں امن کی بحالی اور بیرونی دنیا میں ملک کے امیج کو جس انداز سے بہتر کیا ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور بیرون ملک مقیم تارکین وطن بھی ملک میں امن و امان کی بحالی پر جنرل راحیل شریف کے شکرگزار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانیہ کے نجی دورہ سے واپسی پر پاکستان کی فٹبال ٹیم میں شامل میرپور کے کھلاڑی عماد امجد کے اعزاز میں میونسپل کارپوریشن میرپور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بلدیہ اعلیٰ کے سیکرٹری افراز حمزہ ،مسلم ہینڈ این جی او کے پروگرام سید ابن الحسن گیلانی اور پاکستان فتبال ٹیم کے کھلاڑی میرپور ایکسپریس عماد امجد نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں اسٹیٹ آفیسر بلدیہ اعلیٰ راجہ محمد فیاض ،ایکسین امتیاز علی بٹ،ٹاؤن پلانر فیض رسول چوہدری ،ایس ڈی او راجہ حفیظ الرحمان ،وزیر اعظم آزادکشمیر کے سابق پریس سیکرٹری ظفر مغل ،سابق کونسلر راجہ کرامت حسین ،ڈاکٹر طاہر گل اور معززین شہر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد محمود پہلوان نے اس موقع پر ناروے میں دنیا بھر کے 52ممالک کی 216ٹیموں کے فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے پر میرپور کے نامو رسپوت کھلاڑی عماد امجد (میرپور ایکسپریس )کو شہریوں کی طرف سے یادگاری شیلڈ دی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عماد امجد نے نہ صرف اپنے محلے ،شہراور ملک کا نام بیرونی دنیا میں روشن کیا ہے بلکہ اس سے میرپور اور پاکستان کے ہر شعبہ کے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ اس معاملہ میں مسلم ہینڈز این جی او والے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

جنھوں نے گلی محلہ کی سطح یعنی گراس ر وٹ لیول پر عماد امجد نامی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے سپانسر کیا ہے جبکہ اس این جی او نے میرپور شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے میرپو رشہر میں ایک درجن سے زائد فواٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے میں بلدیہ اعلیٰ کی مدد کی ہے اور شہر میں مرکزی چوک شہیداں اور قائد اعظم چوک کی تزائین اور آرائش کے ساتھ ساتھ 14اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شجر کاری مہم شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے لیے میں شہریوں کی طرف سے ان کا شکر گزار ہوں اور مسلم ہینڈ ز کی معاونت سے میونسپل کارپوریشن میرپور کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں ہمیں بڑی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :