کوٹلی کے نواحی سرحدی علاے گوئی ندھیری میں انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی

پاک فوج کی بھر پور جوابی کاروائی ‘ ابتدائی طبی امداد کے بعدخاتون تشویشناک حالت میں روالپنڈی منتقل

اتوار 9 اگست 2015 11:41

کوٹلی کے نواحی سرحدی علاے گوئی ندھیری میں انڈین آرمی کی بلا اشتعال ..

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) کوٹلی کے نواحی سرحدی علاے گوئی ندھیری میں انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی- ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں روالپنڈی منتقل پاک فوج کی بھر پور جوابی کاروائی -پو لیس چوکی افیسر تتہ پانی نوید چوہدری کے مطا بق گزشتہ رات ایک بجے انڈین آرمی نے گوئی ندھیری سیکٹر پر اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں فریدہ زوجہ طارق فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ڈ سٹر کٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں روالپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :