وزیر اعظم آزاد کشمیرکی کوٹلی سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت ،اقوام عالم سے بھارت پر جارحیت روکنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی اپیل
اتوار 9 اگست 2015 13:55
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کوٹلی سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ میں زخمی ہونے والی خواتین کو فوری علاج معالجے کے لیے محکمہ صحت عامہ کو ہدایت جاری کیں۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ ایل او سی پر آباد شہری آبادیوں کو بھارتی گولہ باری سے محفوظ بنائے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ ایل او سی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور ایل او سی پر اپنے مانیٹرنگ سسٹم کو موثر بنائے تاکہ شہری آبادی بھارتی گولہ باری سے محفوظ رہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ایل او سی پر آباد سوہلین آبادی کے حوصلے بہت بلند ہیں بھارت کے جارحانہ اقدامات کے ذریعے بھارتی حکمران ایل او سی پر آباد شہریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔(جاری ہے)
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.