شیر گڑھ، مشہور مقدمہ قتل کامرکزی ملزم گرفتار ،آلہ قتل برآمد

پیر 10 اگست 2015 17:26

شیر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) مشہور مقدمہ قتل کامرکزی ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد کرلیاہےDSP تفصیلات رینالہ سرکل کےDSP غلام محتدیٰ حافظ نے شیر گڑھ پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں کو خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ شیر گڑھ کے مشہور مقدمہ قتل نمبر170/15 میں گزشتہ روز محمد یعقوب بھٹیSHO شیر گڑھ ،راؤ محمد حسینSI انچارج انویسٹی گیشن ،حاجی بشیر احمد کمبوہ SI ،شاہدغوریASI ،رائے ذوالفقار علیASI ،سردار شاہ محمد ڈوگرASI ،راؤ محمد طفیلASI ،محمد امین وٹوASI ،محمد فاروقASI ،امجد حسین کانسٹیبل ،رستم علی کانسٹیبل ،جارج مسیح کانسٹیبل ،محمد اعظم کانسٹیبل پر مشتمل ریڈنگ ٹیم نے بھیس بدل کر کامیاب ریڈ کیا اور قتل ہذا کے مرکزی ملزم محمد عرفان ولد عبدالرحمٰن ،کو گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش میں ملزم محمد عرفان نے زمین کے تنازعہ کے عناد پر وقوع ہذا تسلیم کرتے ہوئے وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پمپ ایکشن12 بور بندوق بھی خود ساتھ جاکر برآمد کروادی واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل الزام علیہ محمد عرفان نے سلیمان ولد علی محمد کو فائرمار کر قتل کردیا تھا باقی ماندہ ملزمان بابت گناگاری بے گناہی کی جانچ بڑی باریک بینی سے کی جا رہی ہے انشاء اﷲ میرٹ پر یکسو کیاجائیگا پولیس نے 13/20/65 کے تحت ناجائز اسلحہ کا مقدم نمبر222/15 بھی محمد عرفان کیخلاف درج کرلیا ہے دوسرے واقعہ میں منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران محمد ثقلین سے19 لیٹر شراب اورمحمد جعفر سے20 لیٹر شراب برآمد کر لی ساؤنڈ سسٹم ایکٹ / ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور شادی میں ہلہ گلہ کرنے گانے چلانے پر غلام مرتضیٰ اور محمد عمران کو گرفتار کر لیا الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں احسن پراگرس پر DSP رینالہ سرکل نے شیر گڑھ پولیس کی کارکردگی کو سرہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :