بیس بگلہ، ملزم یا وزیٹر‘ بھٹی شریف ،غنی آباد کے لوگوں نے 6 پٹھان پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیئے

منگل 11 اگست 2015 16:10

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) ملزم یا وزیٹر‘ بھٹی شریف اور غنی آباد کے لوگوں نے رات 10 بجے کے بعد تین مقامی اور تین پشاور ہنگو کے پٹھان پکڑ کر ملوٹ پولیس کے حوالے کئے-انچارج پولیس چوکی ارباب خان نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ پٹھان مقامی نوجوان کے مہمان تھے جن کا تعلق ہنگو سے تھاوہ راولاکوٹ وزٹ کیلئے آئے تھے وہاں سے ان کی دعوت پر ملوٹ آئے تھا - ادھر عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ادھر کوئی تفریحی جگہ نہیں تھا -غیر ریاستی لوگوں کا رات کو یہاں آنے کا کیا مقصد تھا اس بارے ایس پی باغ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے - ایس پی کا کہنا ہے کہ ہم تحقیق کرتے ہیں- یاد رہے کچھ دن قبل بیس بگلہ کے علاقوں میں بھی وارداتی لوگ رات کو گھومتے نظر آئے ہیں جس کے بعد علاقے کے لوگ بھی متحرک ہیں اور یہ متحر ک ہونے کا ہی نتیجہ ہے کہ لوگوں نے رات کو دس بجے کے بعد ان لوگوں کو پکڑا لیکن ملوٹ پولیس نے ان لوگوں کو بغیر تحقیقات کئے چھوڑ دیاجس پر اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے-

متعلقہ عنوان :