ہر سال کی طرح امسال بھی کراچی وٹربورڈ میں جشن آزادی بھرپور قومی و ملی جذبے ،شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،ایم ڈی واٹربورڈ

بدھ 12 اگست 2015 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں یوم آزادی کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی جشن آزادی بھرپور قومی و ملی جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر واٹربورڈ کی عمارات اور تنصیبات کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور قومی پرچموں سے سجایا جارہا ہے، عید آزادی سے ایک روز قبل 13اگست کی شب سے ان عمارتوں اور تنصیبات پر چراغاں کیا جائے گا واٹربورڈ ملازمین کی کالونیوں کو بھی اس سلسلے میں رہائش پذیر ملازمین اور ادارے کی جانب سے خوبصورتی کے ساتھ سجادیا گیا ،صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں اس موقع پر مختلف کالونیوں میں تقریبات بچوں کے درمیان ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ادارے کی سب سے اہم تقریب واٹربورڈ نائنتھ کارساز پر 14اگست کو صبح 9 بجے منعقد ہوگی جس میں ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی پرچم کشائی کریں گے ، تقریب میں ادارے کے افسران ،عملے ،معززین شہر ،سماجی فلاحی اور دیگر شخصیات کو مدعو کیا جارہا ہے تقریب کے اختتام پر شرکاء محفل میں مٹھائی تقسیم کی جائے گئی،اس سادہ و پروقار تقریب کو شایان شان،بھرپور ملی و قومی جذبے کے تحت منانے کیلئے ڈی ایم ڈی ہیومن ریسورسز مشکورالحسنین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو تمام انتظامات کا جائزہ لے کر اس ضمن میں اہم اقدامات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :