ڈڈیال میں پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت باضابطہ جشن آزادی کا دن نہ منا سکی

ہفتہ 15 اگست 2015 17:13

ڈڈیال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ڈڈیال میں پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت باضابطہ جشن آزادی کا دن نہ منا سکی پی ٹی آئی نے سورکھی کے مقام پر جشن آزادی کے جلوس کے استقبال کیا اور ظہرانہ دیا ایک کشمیری و حریت پرست گرو پ نے بھی جشن آزادی پاکستان نہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

جشن آزادی کی تقریب ڈڈیال پریس کلب،بلدیہ ڈڈیال، ایس ڈی ایم آفس اور سورکھی میں پی ٹی آئی کی طرف سے منعقد کی گئی جن میں آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال کی خصوصی توجہہ سے اس سال ڈڈیال میں جشن آزادی پچھلے سال کی نسبت بہتر اور شایان شان طریقہ سے منایا گیا ڈڈیال میں پہلی بار جشن آزادی کی ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے علاوہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے جشن آزادی کا دن نہیں منایا اور نہ ہی اس سلسلسہ میں کوئی پروگرام منعقد کروا سکے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال کے آفس میں منعقد ہونے والے پروگرام میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار تھا اس پروگرام میں پیپلز پارٹی تحصیل ڈڈیال کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اور کیک بھی کاٹا گیا جبکہ بلدیہ آفس ڈڈیال میں منعقد ہونے والے پروگرام میں بھی پیپلز پارٹی کا اہم کردار تھا جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈڈیال میں کسی قسم کا کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا گیا اور نہ ہی مسلم لیگ ن کے کسی عہدیدار نے جشن آزادی کے کسی پروگرام میں شرکت کی ڈڈیال میں اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری محمد ایوب کی کاوش سے پہلی بار جشن آزادی کی ریلی منعقد کی گئی سورکھی پہنچنے پر پی ٹی آئی کے چوہدری غلام ربانی برق نے ریلی کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام کیا گیا۔

`

متعلقہ عنوان :