
سندھ کی اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا صوبے بھرکے کئی بدعنوان افسران کی گرفتاری اور مقدمات کے اندارج کا فیصلہ
چیف سیکرٹری سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے بدعنوان افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی گئی
بدھ 19 اگست 2015 22:49
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سندھ کی اینٹی کرپشن کمیٹی ون نے صوبے بھرکے کئی بدعنوان افسران کی گرفتاری اور مقدمات کے اندارج کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں بدھ کو چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کی صدارت میں چیف سکرٹری آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے کے بدعنوان افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور محکمہ بلدیات و تعلیم میں 220 کرپشن کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جن افسران کی گرفتاری اور مقدمات کے ا ندارج کی منظوری دی گئی ان میں سول اسپتال حیدر آباد کے ایم ایس خالد قریشی ، میرپور خاص کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر غلام غوث،سکھر کے ریجنل ڈائریکٹر تعلیم الطاف عباسی ،تعلقہ ٹھل کے سابق ناظم اکبر بنگلانی اورواٹر بورڈ کے 5انجینئرزسمیت دیگر سرکاری افسران شامل ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جن افسران کی گرفتاری کی اجازت مانگی گئی ہے ان میں 51 افسران کا بلدیات اور 30کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے۔
بقیہ 81 افراد میں سابق ناظمین، ٹی ایم اوز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور عملہ شامل ہے۔ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق سول اسپتال کے ایم ایس پر 6 کروڑ روپے کی بدعنوانی تحقیقات میں ثابت ہو چکی ہے۔سکھر سابق ریجنل ڈائریکٹر تعلیم پر جعلی طریقوں سے بھرتی کرنے کا الزام ہے جبکہ واٹربورڈ کے افسران پر غلط طریقوں کے ہائیڈرنٹ کی اجازت دینے کا الزام ہے۔مزید اہم خبریں
-
سوڈان میں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، وولکر ترک کا انتباہ
-
دنیا کو شعبہ صحت میں شدید مالی بحران کا سامنا، ڈبلیو ایچ او
-
مشرق وسطیٰ کشیدگی: یو این چیف کا سفارتکاری اور امن کو موقع دینے کا مطالبہ
-
پناہ گزینوں کے عالمی دن نقل مکانی پر مجبور افراد سے یکجہتی پر زور
-
مون سون کے دوران کئی علاقوں میں 60 فیصد زائد بارشوں کا امکان
-
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی وائٹ ہاؤس میں دعوت تائید ہے کہ بھارت جنگ ہارچکا ہے
-
پاکستان نے دنیا میں سفارتی سطح پر بھی بھارت کیخلاف بیانیئے کی جنگ جیت لی ہے
-
غزہ: تیرہ سالہ عبدالرحمٰن کی کہانی جسے حصول خوارک میں گولیاں کھانی پڑیں
-
حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کا جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار
-
گزشتہ سال تین دہائیوں میں بچوں کے حقوق کی بدترین پامالی، یو این رپورٹ
-
ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا
-
بزدل اسرائیل شکست کے بعد امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.