بلدیاتی ملازمین کے مطالبات کو فی الفور پورا کیا جائے،چوہدری احسن منظور

جمعرات 20 اگست 2015 16:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کے مطالبات کو فی الفور پورا کیا جائے۔ ملازمین کی ہڑتال کے باعث دارالحکومت مظفرآباد فلتھ ڈپو کا منظر پیش کررہا ہے۔ گٹر ابل رہے ہیں‘ صفائی و ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکھیوں اور مچھروں کی بہتات کے باعث بے شمار خطرناک بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔

ملازمین کے جائز مطالبات پورے ہونے سے شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کو 6روز مکمل ہوچکے ہیں مگر ابھی تک حکومت کی طرف سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر فی الفور بلدیاتی ملازمین کے مطالبات پورے کریں تاکہ شہر میں صفائی و ستھرائی کا عمل یاد رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :