مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے تحریک حریت کے کنونشن پرپابندی عائد کر دی

اتوار 23 اگست 2015 16:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے تحریک حریت کے کنونشن پرپابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک ِحریت جموں وکشمیرکی طرف سے اتوار کو کنونشن کا انعقاد ہونا تھا، تاہم کتھ پتلی انتظامیہ نے حیدر پورہ میں تحریکِ حریت کے دفتر کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کر دیا اور پارٹی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا، نتیجے میں جماعت کے کارکنوں نے حیدر پورہ میں احتجاج کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے۔

متعلقہ عنوان :