نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاتلاں میں غیر ملکی افغانیوں کیخلاف احساس اداروں اور مقامی پولیس کا آپریشن

30کے قریب جاتلاں میں رہائش پذیر افغانی کو تھانوں میں بند کر دیا افغانیوں کیخلاف آپریشن پر عوام علاقہ کی جانب سے حساس اداروں اور پولیس چوکی جاتلاں کا خیر مقدم

منگل 25 اگست 2015 17:58

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاتلاں میں غیر ملکی افغانیوں کے خلاف احساس اداروں اور مقامی پولیس کا آپریشن، 30کے قریب جاتلاں میں رہاش پذیر افغانی چوکی پہلے چوکی جاتلاں پھر تھانہ افضل پور میں بند، افغانیوں کے اپریشن پر عوام علاقہ نے حساس اداروں اور چوکی جاتلاں کا خیر مقدم کیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز احساس اداروں اور چوکی آفسر جاتلاں راجہ ذوہیب طاہر نے بمہ نفری جاتلاں میں رہاش پذیر پٹھانافغانیوں کے خلاف آپریشن کر کے 30کے قریب افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیااور ان کو ریاست بدر کرنے کے انتظامات شروع کر دئیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن کے دوران سیکٹروں افغانی خاندانوں کو ریاست بدر کیا جا چکا ہے لیکن گذشتہ دنوں سے کچھ افغانیوں نے مقامی افراد کے تعاون سے جاتلاں میں دوبارہ سکونت اختیار کر لی تھی جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگے اور آپریشن کر کے افغانیوں کے خلاف کاروائی شروع کی احسن کاروائی پر عوام علاقہ نے احساس اداروں اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :