حکومت کے سوا چارسالوں سال نے عوام کاکچومر نکالا ہے ٗعوام 2016ء میں حساب چکائیں گے ٗ جس کی واضح مثال گلگت بلتستان عام انتخابات میں خوفناک شکست اور ضمنی الیکشن ہری پور کے تحت تمام امثال سامنے آجائیں گی

صدر یوتھ ونگ یونین گوجرہ محمد علی مغل کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 25 اگست 2015 17:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) صدر یوتھ ونگ یونین گوجرہ محمد علی مغل نے کہاکہ حکومت کے سوا چارسالوں سال نے عوام کاکچومر نکالا ہے ٗعوام 2016ء میں حساب چکائیں گے ٗ جس کی واضح مثال گلگت بلتستان عام انتخابات میں خوفناک شکست اور ضمنی الیکشن ہری پور کے تحت تمام امثال سامنے آجائیں گی ٗ وہ گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ٗ انہوں نے کہاکہ اگر سچ کہاجائے تو حلقہ کوٹلہ کے اندر جتنے بھی تعمیروترقی کے کام ہوئے ہیں وہ سابق وزیر محترمہ نورین عارف کے دوراقتدار میں ہوئے ہیں ٗ اس کے بعد پرانے منصوبوں پر محض اپنے نام کی تختیاں لگائی گئی ہیں ٗ جو لمحہ فکریہ ہیں ٗ انہوں نے کہاکہ کارکن مسلم لیگ نواز انتخابات کی تیاری کریں ٗ جماعت کی آبیاری کے لئے کرداراداکریں گے ٗانہوں نے کہاکہ عوام کااستحصال کرنیوالوں کو جلد آہنی ہاتھوں سے نبٹیں گے ٗ پائی پائی کاحسا ب لیاجائیگا ٗ قومی خزانہ سے لوٹی گئی رقم کا احتساب ہوگا ٗمحمدعلی مغل کاکہناتھاکہ پی پی حکومت میرٹ پامال کرتے ہوئے الٹے منہ گرچکی ہے ٗ اب کی بارکبھی نہیں اُٹھ سکے گی ٗ حلقہ کوٹلہ کے اندر پی پی قصہ پارینہ بن جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :