جے یو آئی سے بلدیاتی انتخابات میں تعاون ہوگا،سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ بھی ہوسکتی ہے،صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ

منگل 25 اگست 2015 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ بلدیات کے جو افسران بد عنوانیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئیے،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کرپٹ افسران کے خلاف ایکشن لینے میں تاخیر کی ہے یہ کام بہت پہلے ہونا چاہئیے تھا،وہ منگل کو سندھ سیکریٹرٹ میں واقع اپنے دفتر میں نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے،ایک سوال پرناصر حسین شاہ نے کہا کہ جن لوگوں نے قوامی دولت لوٹی ہے انہیں سزا ضرور ملنی چاہئیے،یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت بدعنوان افسران کو تحفظ دیتی ہے یہ ان کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ ڈالتی ہے،بلکہ حکومت نے سب پر یہ واضح کردیا ہے کہ کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سے بلدیاتی انتخابات میں تعاون ہوگا،سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ بھی ہوسکتی ہے،پارٹی کے شریک چئیرمین بسابق صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی یہ ہدایات ہے کہ مفاہمتی پالیسی جاری رکھی جائے،اور تمام جماعتوں سے جمہوری نظام کے لئیے استحقام اور صوبے کے کی بہتری کے لئیے تعاون بڑھایا جائے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام وزراء اپنے دفاتر اور انتخابی حلقوں میں بیٹھ کرعوام کے مسائل سنتے ہیں اور انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں،اس سلسلے میں کھلی کچہریاں بھی منعقد کی جارہی ہیں،سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محکمہ بلدیات میں جہاں بھی گوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوتی ہیں تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے،اسی طرح جہاں جہاں بھی غیر قانونی تجاوزات ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :