عوامی عدالت میں جواب دہی کا وقت قریب آتے ہی اپوزیشن کو ریکوزیشن کی سیاست یاد آگئی ،سردار قمرالزمان خان

جمعرات 27 اگست 2015 16:29

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر صحت عامہ سردار قمرالزمان خان نے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں جواب دہی کا وقت قریب آتے ہی اپوزیشن کو ریکوزیشن کی سیاست یاد آگئی ، موجودہ اپوزیشن جب اقتدار میں تھی تو ہم اپنے حق کے لیے عدالتوں میں گئے چیڑھ کے درخت کے نیچے متحدہ اپوزیشن نے دھرنا دیا تھا لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے اپوزیشن پورا پورا حق بھی ملک رہا ہے اور احتجاج بھی ہورہا ہے ۔

اپوزیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے عوام میں جانے سے گھبراتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام اچھے کو اچھا اور برے کام کو برا کہنا لیکن یہاں اپوزیشن کو مینڈیٹ سے زیادہ حق بھی دیا گیا چار سال تک عمارے کاموں کی تعریفیں بھی ہوتی رہی اپوزیشن کو یاد آگیا کہ اب الیکشن میں بھی جانا ہے اس لیے ریکوزیشن کی سیاست پر آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن زیادہ دیر تک متحد نہیں رہ سکتی کسی بھی ممبر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اسمبلی میں غیر پارلیمانی گفتگو کر ے۔ سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ ہمارے کارکردگی سب کے سامنے ہے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے کوئی شرمندگی نہیں نہایت فخر کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد، باغ اور راولاکوٹ کے بعد جلد میر پور ، کوٹلی، بھمبر کا تفصیلی دورہ کروں گا۔

ہیلتھ پیکج کے تحت قائم ہونے والے نئے اداروں کا افتتاح کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں ضروری سمجھا وہاں آفیسران میں ردوبدل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چار سالہ دور کے دوران سروس سٹریکچر طویل عرصہ سے رکی ہوئی ترقیابیوں ، رولز کی تدوین ، نئے ہیلتھ یونٹس کے قیام کو یقینی بنایا ، ہیلتھ الاؤنس بھی ملازمین کو ہر صورت ملے گا۔ انہوں نے صحت میں جرمنی کے تعاون سے کہوٹہ ، باغ اور مظفرآباد میں ہسپتالوں کی تعمیر کو یقینی بنانے کے ساتھ سندھ انسٹیوٹ آف یورالوجی کے تعاون سے ایمز مظفرآباد میں گردوں کا ٹرانسپلانٹ سینٹر پچاس کروڑ کی لاگت سے بنا رہے ہیں جہاں سب کا مفت علاج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :