خورشید شاہ اطمینان رکھیں سیاسی انتقام کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ‘ ان کے تحفظات دور کر کے تسلی کرا ئیں گے ‘ عمران خان نیا دھرنا دینے سے پہلے سابقہ دھرنے کے بل تو ادا کر لیں‘ عمران کے دھرنے کا انجام وہی ہو گا جو پہلے کا ہوا ‘ امید ہے وہ ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے ‘ الیکشن کمیشن ارکان تبدیل کرنے کا حکومت کے پاس اختیار نہیں ‘ عمران خان کی واپسی ایاز صادق کی مہربانی سے ہوئی ‘ بھارت امن کو جنگ میں تبدیل نہ کرے ‘ عمران فاروق قتل کیس میں کچھ ملزمان گرفتار کرلیے گے ہیں ‘ چوہدری نثار ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت لندن گئے ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پر ویز رشید کی میڈیا سے بات چیت
جمعہ 28 اگست 2015 20:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اطمینان رکھیں سیاسی انتقام کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ‘ ان کے تحفظات دور کر کے تسلی کرا ئیں گے ‘ عمران خان نیا دھرنا دینے سے پہلے سابقہ دھرنے کے بل تو ادا کر لیں‘ عمران کے دھرنے کا انجام وہی ہو گا جو پہلے کا ہوا ‘ امید ہے ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے ‘ الیکشن کمیشن ارکان تبدیل کرنے کا حکومت کے پاس اختیار نہیں ‘ عمران خان کی واپسی ایاز صادق کی مہربانی سے ہوئی ‘ بھارت امن کو جنگ میں تبدیل نہ کرے ‘ عمران فاروق قتل کیس میں کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ‘ چوہدری نثار ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت لندن گئے ہیں ۔
وہ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کا احترام کرتے ہیں وہ اطمینان رکھیں حکومت نے سیاسی انتقام کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ جرم اور سیاست دو علیحدہ حصے ہیں خورشید شاہ کے تحفظات دور کر کے ان کی تسلی کرا دیں گے۔سیاسی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کا انجام وہی ہو گا جو پہلے دھرنے کی طرح ہو گا امید ہے عمران خان دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔
عمران خان نے روں سال کسی ضمنی الیکسن اور خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی اسی الیکشن کمیشن کے نیچے لڑے۔ الیکشن کمیشن ارکان کو تبدیل کرنے کا حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہ زبردستی کریں گے تو ان کا انجام وہی ہو گا جو پہلے دھرنے کے دورن ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہری پور کے ضمنی انتخابات میں عمران خان نے اپنی اہلیہ سمیت الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیا لیکن ان کے ووٹ پہلے سے بھی 20 ہزار کم نکلے اور ہار گئے اور دھرنے کے بعد جتنے بھی ضمنی انتخاب ہوئے ہیں ان کا انجام انہوں نے دیکھ لیا ہے۔ اب عمران خان کی پارلیمنٹ میں واپسی ایاز صادق کی مہربانی سے ہوئی جنہوں نے ان کے استعفے قبول نہیں کئے۔ ان کی حالت یہ ہے کہ ابھی تک عمران خان نے پچھلے دھرنے کے بل ادا نہیں کئے۔ دیگ ‘ ڈیکوریشن اور ساؤنڈ سسٹم والے ان سے بل مانگ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا ہے۔ ہمیں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنی سطح پر تفتیش کی ہےمزید اہم خبریں
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
75 ہزار سال قبل وفات پانے والی خاتون کا چہرہ تیار
-
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.