وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کونسل کے سالانہ بجٹ 2015-16 کی منظور ی دیدی

بجٹ کا مجموعی حجم 21ارب 83 کروڑ 30لاکھ روپے ہے

بدھ 2 ستمبر 2015 19:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اے جے کے کونسل کا سالانہ بجٹ 2015-16منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 21ارب 83 کروڑ 30لاکھ روپے ہے،ترقیاتی اخراجات کی مد میں 5ارب 24کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 89کروڑ 45لاکھ روپے لگایا گیا ہے،ٹیکس سے آمدن کا تخمینہ 13ارب 87کروڑ 50لاکھ روپے ہے، اجلاس میں 2014-15ء کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :