Live Updates

تحریک انصاف آزاد کشمیر جلد بر سر اقتدار آکر عوام کے مسائل کو حل کرے گی‘ بیرسٹر سطان عوام کی امیدوں کے مرکز کر پٹ اور استحصالی توے سے جلد جان چھڑائیں گے ‘پاکستان میں موجودہ کرپٹ نظام کے کاتمہ کیلئے پاکستان کی عوام عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکی ہے

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری شمائل ریاض کی بات چیت

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری شمائل ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر جلدبر سر اقتدار آکر عوام کے مسائل کو حل کرے گی ‘بیرسٹر سطان محمود چوہدری عوام کی امیدوں کے مرکز کر پٹ اور استحصالی توے سے جلد جان چھڑائیں گے پاکستان میں موجودہ کرپٹ نظام کے کاتمہ کیلئے پاکستان کی عوام عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکی ہے پاک فوج نے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا آنے والاوقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے دہشت گردی جنگ میں ملکی افواج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں چیف آف آر می سٹاف جنرل راحیل شر یف کی شب وروز محنت سے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر کے رہے گا پاک فوج نہ صرف سرحدوں بلکہ نظریاتی سر حدوں کی بھی مخافظ کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں ملک کو لوٹنے والوں کو احتساب بے حد ضروری ہو چکا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشت گردی اورکرپشن کے خلاف جہاد پرپوری قوم ان کے ساتھ ہیدشمن استحکام پاکستان اور ملکی سلامتی کیخلاف سازش کر رہے ہیں اس مرحلے پر کشمیر ی عوام حکومت پاکستان و مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہیں چوہدری شمائل ریاض نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نرنیدرمودی امن کے دشمن ہیں بھارت جان لے کے پاکستان ایٹمی قوت ہے وہ اپنا دفاع کرنا جانتا ہے بھارت اگر جارحیت سے باز نہ آیا تو اسے بڑا خمیازہ بھگتناپڑے گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارتی سامراج کشمیراور پاکستان کے عوام کے جذبات کو مجروع کر رہا ہے پاکستان کے استحکام کیلئے کشمیری اپنا جان مال سب قر بان کر سکتے ہیں مگر کفر عالم کے آگئے سر نہیں جھکا سکتے چوہدری شمائل ریاض نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خون کے ساتھ جو ہولی کھیلی جا رہے ہے کشمیری اس کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی جہاریت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردارادا کرئے ۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرئے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات