یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مسلم کانفرنس سٹی میرپور نے اپنے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ‘رابطے شروع کارکنا ن میں جوش وخروش ،بینرز تیار کر لئے ‘6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان بھرپور انداز مین منایا جائے گا

مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سنیئر نائب صدر سابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل کی بات چیت

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:39

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور نے اپنے انتظامات کو حتمی شکل دے دی رابطے شروع کارکنا میں جوش وخروش ،بینرز تیار کر لئے گے 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان بھرپور انداز مین منایا جائے گا ‘قائد تحریک آزادی کشمیر سپریم ہیڈ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان دفاع پاکستان کے سب سے بڑئے داعی تھے شہیدا اور غازیوں کی اصل وارث آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں تمام کارکنان اور عہدیدران سے رابطے بھی جاری ہیں اور سوشل میڈیا پر نٹ میڈیا کے زریعے بھی پیغامات ارسال کر دیئے گے ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سنیئر نائب صدر سابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل نے ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کے کارکنان سے ملاقات میں کیا انہون نے کہا کہ قائد کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے دوقومی نظریہ کی مضبوطی کیلئے جس طرح رول ادا کیا اور ریاست کے عوام کو نئی راہ متعین کروائی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دیا اس پر نہ صرف آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر بلکہ پاکستان کی عوام ان کے مشکور ہیں شکور احمد مغل نے کہا کہ6ستمبر کے دن پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دفاع وطن کا تاریخ ساز کردارادا کر کے قوموں کی دنیا میں سر فخر سے بلند کیا جو رہتی دنیا تک روشن رہے گا دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والوں کو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے دنیا جانتی ہے70سال گزر نے کے اباوجود دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر آج بھی اپنے اسلاف کی قر بانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آگ اور خون کے در یاکو عبور کر کے تکمیل پاکستان کی جدو جہد میں مصروف ہیں کار کنان مسلم کانفرنس صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں پاکستان کے استحکام، تحریک آزادی کشمیر اور تحریک حر یت کی کامیابی تک جدو جہد جاری رکھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :