روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی ‘پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیوایم سے کئے وعدوں کی پاسداری کی ‘وفاقی ہو یا سندھ حکومت سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی‘ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی سے وعدہ خلافی کی دھوکہ دیا ‘ایم کیوایم سے مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھیں‘سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی ،کراچی کو پرامن بنانے کیلئے تعاون مانگا‘پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی‘الطاف حسین کی منفی سیاست ایم کیوایم کیلئے بھی نقصان دہ ہوگی
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کاایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر پر ردعمل
ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:58
اسلام آباد/لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی ‘پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیوایم سے کئے وعدوں کی پاسداری کی ‘وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی‘ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی سے وعدہ خلافی کی دھوکہ دیا ‘ایم کیوایم سے مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھیں‘سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی اور ‘کراچی کو پرامن شہر بنانے کیلئے تعاون کیا جائے‘پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی‘الطاف حسین کی منفی سیاست ایم کیوایم کیلئے بھی نقصان دہ ہوگی ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی انہیں زیب نہیں دیتی ۔(جاری ہے)
سابق صدر کے ترجمان سینٹر فرحت اﷲ بابر کی طرف سے جاری بیان میں کے مطابق سابق صدر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیوایم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی ہے، وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت ہم نے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا ہے، ہم نے ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھی ہیں ایک یہ کی سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی اور دوسری یہ کہ کراچی کو پرامن شہر بنانے کیلئے تعاون کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف آج بھی بڑا واضح ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی۔سابق صدر مملکت نے کہا کہ الطاف حسین کی منفی سیاست خود ایم کیوایم کیلئے بھی نقصان دہ ہوگی۔ایم کیوایم قومی دھارے میں شامل ہوکرپاکستان اور سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرے۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئے روز غیر ضروری گفتگو اور تقاریر سے پرہیز کریں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.