یوسف رضا گیلانی پر موجودہ حکومت نے ایک کیس بھی نہیں بنایا‘ سپریم کورٹ نے ان پر کیسز بنائے ، حکومت قانون کے مطابق تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائے گی‘ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی اعلیٰ حکام سے تفصیلی بات چیت ہوئی‘ دونوں کیسز عدالتوں میں ہیں ، ان کو سیاسی نہ بنایا جائے، جعلی شناختی کارڈ بنا کر کروڑو ں روپے کما نے والے نادرا ملازمین کی برطرفی سے کام نہیں چلے گا ان کو فوراً گرفتار کرکے کیسز چلائے جائیں
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
منگل 8 ستمبر 2015 19:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی پر موجودہ حکومت نے ایک کیس بھی نہیں بنایا‘ پچھلی سپریم کورٹ نے ان پر کیسز بنائے اور حکومت قانون کے مطابق تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائے گی‘ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی اعلیٰ حکام سے تفصیلی بات چیت ہوئی‘ دونوں کیسز کورٹس میں ہیں ان کو سیاسی نہ بنایا جائے۔
وہ منگل کو یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد ‘ ڈپٹی کمشنر‘ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم ‘ ایس ایس پی اسلام آباد اور ایف آئی اے اور نادرا حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں قائم کچی آبادیوں کو آباد کرنے میں مدد کرنے والے سی ڈی اے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں فوراً گرفتار کیا جائے اور اس کیس کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.