راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں مسلم لیگ تنہا الیکشن لڑے گی‘سید فواد گیلانی

عتیق خان اپنے ساتھ چھو ڑے کارکنوں اورٹکٹ ہولڈروں کوروکنے کے لئے اتحاد کی بے بنیاد خبریں لگوارہے ہیں جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے

اتوار 13 ستمبر 2015 14:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) مسلم کانفرنس سے اتحاد کی خبریں بے بنیاد ہیں راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں مسلم لیگ تنہا الیکشن لڑے گی عتیق خان اپنے ساتھ چھو ڑے کارکنوں اورٹکٹ ہولڈروں کوروکنے کے لئے اتحاد کی بے بنیاد خبریں لگوارہے ہیں جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ان خیالات کااظہارضلعی صدرمسلم لیگ یوتھ ونگ سیدفوادگیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگوکے دوران کیا انہوں نے کہاکہ صدرجماعت راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کئی مرتبہ یہ بات واضح کردی ہے کہ آمدہ عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کسی بھی جماعت یا گروپ سے اتحاد کے بغیرتنہا الیکشن لڑے گی صدرمسلم کانفرنس پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقاتوں کے چکر میں ہیں تودوسری طرف مسلم لیگ ن سے اتحاد کے شوشے چھوڑ کرتیزی سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں جانے والے اپنے رہنماؤں کو وقتی طورپر روکنے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر اورمہاجرین کی تمام نشستوں پراپنے امیدواروں کوالیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرے گی اورآئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :