تنظیم مدارس پاکستان کے زیر اہتمام درس نظامی میں مدرسہ فیض القران میاں محمد ٹاؤن کے طلبا نے میدان مار لیا

اتوار 13 ستمبر 2015 14:18

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) تنظیم مدارس پاکستان کے زیر اہتمام درس نظامی میں مدرسہ فیض القران میاں محمد ٹاؤن کے طلبا نے میدان مار لیا، 100فیصد رزلٹ دینے پر اہل علاقہ کا مہتمم فیض القران قاری خورشید احمد نقشبندی اور طلبا کو مبارکباد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تنظیم مدارس پاکستان کے زیرا ہتمام درس نظامی کے امتخانات میں مدرسہ فیض القران میاں محمد ٹاؤن کے 6طلبہ حافظ محمد انور خورشید حاجی ،حافظ مقصود ،حافظ نتویر اقدام، حافظ اسامہ ، حافظ سہیل بابر، حافظ محمد ضمیرنے اچھے نمبروں کے ساتھ درس نظامی کے امتخانات پاس کر کے سو فیصد رزلٹ دیا، اہلیان میاں محمد ٹاؤن نے درس نظامی میں اچھے نمبرات کے ساتھ پاس ہونے والے طلباء اور ان کے والدین اور خاص کر مہتتم مدرسہ فیض القران قاری خورشید احمد اور اساتذہ کو مبارکباد دی ، اور خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے -

متعلقہ عنوان :