مقبوضہ کشمیر ٗ سڑک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت بارہ افرادجاں بحق ٗ بارہ سے زائد زخمی ٗ دریائے راوی سے لاش بر آمد

پیر 14 ستمبر 2015 20:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت بارہ افرادجاں بحق اور بارہ سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ضلع کپواڑہ کے پہاڑی علاقے گلاب گڑھ کے قریب ایک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کرگہری کھائی میں گرنے سے سات ایس پی او اہلکار سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور اور جموں شہر کے نواح میں سڑک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت تین افرادجاں بحق ہو گئے۔ضلع کٹھوعہ میں ریل گاڑی شکتی ایکسپریس کے نیچے آنے سے 23 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔دریں اثناء جموں میں دریائے راوی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :