اسلام آباد سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش سے موسم خواشگوار

بدھ 16 ستمبر 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیدوشریف میں 22 ملی میٹر جبکہ گڑھی دوپٹہ 16، مظفرآباد 08، کاکول، کوٹلی 07، مری 06، اسلام آباد(گولڑہ03، سیدپور01)، بالاکوٹ، دیر 02، کوہاٹ اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سیزیادہ درجہ حرارت سبی میں43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت، بھکر، نورپورتھل42، شہید بینظیر آباد، سکھر، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :